26 مئی ، 2012
میانوالی…سندھ کے علاقے نواب شاہ کے قریب بس پر فائرنگ میں جاں بحق بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے،دونوں افراد کی ہلاکت کی خبر ان کے گھروں میں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا،اور علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔بس ڈرائیور عبدالغفار موسیٰ خیل اور بس ہیلپر سمیع اللہ دندہ شاہ بلاول کے رہائشی تھے اوردونوں غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے،23سالہ بس ہیلپر سمیع اللہ والدین کی اکلوتی اولاد اور غیرشادی شدہ تھا،اس کے قتل کی وجہ سے والدین کے اس کے سر پر سہرا سجانے کے خواب بکھر گئے ہیں،والدین کا کہناہے کہ انہیں نہیں معلوم، کہ اُن کی دنیا اندھیر کرنے والوں نے ان سے کس چیز کا بدلہ لیاہے۔