26 مئی ، 2012
نئی دہلی… بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پر ویز کیانی کی سیاچن کو غیر فوجی علاقہ قراردینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو میں جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ سیاچن کوغیرفوجی علاقہ قراردینے کے جنرل کیانی کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں ل یسکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس پر عمل کرتے ہیں تو ہم احمق ہوں گے۔ جنرل سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاچن پر نہیں ہے،پاکستان اس کے سولتورو رینج کے مغربی علاقے میں ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم اس وقت بلند مقام پر ہیں اور وہاں سے نہیں نکل سکتے،ہمارا وہاں انفرا اسٹرکچر اچھا بنا ہوا ہے اورہم وہاں بہتر پوزیشن پر ہیں۔ جنرل سنگھ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے ملک کے سیکریٹری داخلہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔