26 مئی ، 2012
قصور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے آج قصورمیں لوڈشیڈنگ کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کی خودقیادت کریں گے،،عوام کوبھی چاہیے کہ وہ لوڈشیڈنگ اورمہنگائی کیخلاف ان کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بلدیہ چوک سے نور منزل تک ریلی کی قیادت کی،،قومی اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف چودھری بھی ان کے ساتھ تھے،،اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ وسیم اخترکے والد کی وفات پراظہارِتعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پرگئے جہاں انہوں نے جیونیوزسے خصوصی گفتگو کی،شہبازشریف نے کہاکہ گیلانی قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، سزا یافتہ وزیراعظم کو اپیل کرنے یا نہ کرنے کا کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہو گا،جب تک موجودہ حکمران ٹولہ بیٹھا ہے،ملک کی معاشی صورتحال مزید ابتر ہو گی، جیو نیوزکے اس سوال پرکہ آیا آپ صدر زرداری کی موجودگی میں عام انتخابات میں حصہ لیں گے ؟وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا،،کونسا صدر ،کیسا صدر ،کس صدر کی بات کرتے ہیں؟