پاکستان
26 مئی ، 2012

سابقجی ایم ریلوے سعید اختر کے ریمانڈ میں مزید 15 دن کی توسیع

سابقجی ایم ریلوے سعید اختر کے ریمانڈ میں مزید 15 دن کی توسیع

لاہور…نیب عدالت لاہور نے سابق جنرل منیجر ریلوے سعید اختر کے ریمانڈ میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سعید اختر کے ریمانڈ میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا جائے کیونکہ انہوں نے ملزم سے چینی انجنوں کی مرمت اسکینڈل کے حوالے سے مزید تفصیلات درکارہیں۔ نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کے دستخطوں سے 66 لاکھ ڈالرمالیت کے انجنوں کے ایسے پرزے خریدے گئے جن کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ سعید اختر کے وکیل نے سماعت کے دوران اپنے موکل پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔

مزید خبریں :