پاکستان
26 مئی ، 2012

دینی مدارس میں چھٹیاں ہوتے ہی حکومت نیٹو سپلائی کھول دے گی،شیخ رشید

دینی مدارس میں چھٹیاں ہوتے ہی حکومت نیٹو سپلائی کھول دے گی،شیخ رشید

کراچی…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں چھٹیاں ہوتے ہی حکومت نیٹو سپلائی کھول دے گی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ دو حصوں میں آئے گا، پہلا حصہ ووٹ پھنساوٴاور دوسراغریب مکاوٴہوگا۔ دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچنے پر شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ سات آٹھ دن میں نیٹو سپلائی بحال کردے گی۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے نہلے پر دھلا مارا ہے لیکن کیا سترہ ججوں کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ؟ محبت سندھ ریلی میں فائرنگ اور نواب شاہ میں بس پر فائرنگ سازش ہے ۔ایک سوال پر شیخ رشید احمدنے کہا کہ مہاجر صوبے کے نعرے کو کوئی” اون“ ہی نہیں کررہا اس لئے اس پر تبصرہ بھی نہیں کروں۔ شیخ رشید نے بتایا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی صدارت میں این ای سی کی بجٹ میٹنگ میں شرکت کی اس لیے لگتا ہے کہ اگلے بجٹ میں مسلم لیگ ن کی رضامندی شامل ہوگی۔

مزید خبریں :