26 مئی ، 2012
لاہور…پنجاب پولیس نے شریف فیملی کے اکاوٴنٹنٹ اغواکیس میں ایف آئی اے کے پانچ افسروں کوشامل تفتیش کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پولیس افسر عبدالرزاق چیمہ اوراعجاز شفیع ڈوگر نے اس سلسلے میں ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب وقارحیدر سے ملاقات کی ہے۔اِن ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹرجاوید شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹرساجداکرم چودھری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرجمیل احمد خان،انسپکٹرقریشی اورسب انسپکٹر مرتضیٰ باجوہ کوشامل تفتیش کرنے کافیصلہ کیاہے۔