02 دسمبر ، 2015
راولپنڈی......بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم گواہ مارک سیگل نےانسداد دہشت گردی کی عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو اپنے بیان پر وکلاء کی جرح کے لیے دستیاب ہوں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اِن کیمرا سماعت کی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے بتایا کہ پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل اپنے بیان پر وکلاء کی جرح کے لیے 20 جنوری کو دستیاب ہوں گے۔
اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی جاسکے گی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یکم اکتوبر کو مارک سیگل کا بیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا تھا۔