02 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی میں دہشت گردوں کےہاتھوں شہید ہونے والے حوالدار ارشد کو حویلیاں اور لانس نائیک راشد کو ہری پور میں ان کے آبائی گائوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھہ سپرد خاک کردیا گیا۔
لانس نائیک راشد کو ہری پور کے قریب ان کے آبائی گائوں قطبہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
ادھر حوالدار ارشد کی نماز جنازہ حویلیاں کے قریب گائوں سجی کوٹ میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول حکام کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جس کے بعد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ان کی قبروں پر اعلیٰ فوجی قیادت کی طرف سے پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔