پاکستان
02 دسمبر ، 2015

شہدا ئےاے پی ایس کیلئے سرکاری سطح پر تقریب منانے کا اعلان

شہدا ئےاے پی ایس کیلئے سرکاری سطح پر تقریب منانے کا اعلان

پشاور......خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں تقریب سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور کی آرکائیوز لائبریری کو بھی شہدائے پشاور سے منسوب کیا جائے گا۔

پشاور میں یوتھ آرٹ نمائش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت 15 یا 16 دسمبر کو شہدائے آرمی پبلک سکول کی برسی سرکاری طور پر منائے گی۔

آرکائیوز لائبریری کو اے پی ایس شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے گا اور لائبریری کے سامنے شہداء کی یادگار بھی تعمیر کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ شہداء کے والدین کے ساتھ مشاورت کے بعد برسی کی تقریب سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشتاق غنی نے بتایا کہ نوجوانوں کے لئے یوتھ پالیسی جلد اسمبلی میں پیش کریں گے۔

مزید خبریں :