پاکستان
26 مئی ، 2012

کرک: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کی مہربانیاں، مرد کو عورت بنادیا

کرک: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کی مہربانیاں، مرد کو عورت بنادیا

کرک … نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کی مہربانیاں، مرد کو عورت بنا دیا۔ کرک کے رہائشی شاہد خان کو نیا کارڈ ملا تو معلوم ہوا کہ نادرا کی مہربانیوں سے اس کی مردانگی صنف نازک میں تبدیل ہو چکی ہے۔ کرک کے رہائشی شاہد خان نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کرک میں نادرا کے دفتر 4 مرتبہ گیا مگر ہر بار نادرا کے عملہ نے بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسکو کارڈ دینے سے انکار کیا اور آخری مرتبہ شاہد خان کوبتایا گیا کہ اس کا کارڈ پشاور بھیج دیا جائے گا۔ تاہم 3 ماہ کے بعد کارڈ تو ملا مگر کارڈ میں تصویر اس کی اور نام و کوائف کسی خاتون کے درج ہیں۔

مزید خبریں :