پاکستان
03 دسمبر ، 2015

الیکشن کمیشن کا آج رات 12بجے انتخابی مہم ختم کرنے کا حکم

 الیکشن کمیشن کا آج رات 12بجے انتخابی مہم ختم کرنے کا حکم

کراچی...... سندھ اور پنجاب کے تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے آج رات 12 بجے انتخابی مہم ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

پولنگ کے روز شکایات موصول کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم 3 اور 4 دسمبر کی درمیانی شب 12 بجے ختم کر دی جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہہ دیا کہ اس کے بعد کارنر میٹنگ، جلسہ، جلوس کیا، ریلی نکالی، میڈیا پر اشتہار چلوایا یا گھر گھر جا کر ووٹ مانگا تو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گی اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے 5 دسمبر کو پولنگ کے دوران بے ضابطگیوں یا دھاندلی کی شکایات کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔ کنٹرول روم میں 4 ٹیمیں دو شفٹوں میں انتخابی نتائج مرتب ہونے تک کام کریں گی۔

لیہ، راجن پور ڈی جی خان،سیالکوٹ کے لیے ٹیلیفون نمبر 0519210816ہوگا۔مظفر گڑھ، جھنگ، خوشاب، نارووال کے لیے فون نمبر 0519210817 ہے۔ راولپنڈی بہاولپور،ملتان رحیم یارخان کےلیے ٹیلے فون نمبر 0519210818ہوگا۔

کراچی کے تمام 6 اضلاع کے لیے فون نمبر0519210819 ہے۔ کنٹرول روم میں شکایات 0519210820 اور 0519205300پر فیکس بھی کی جاسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق انتخابی مواد کے تھیلے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں تیار پڑے ہیں۔ ووٹر لسٹیں، سیل شدہ بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی مواد4دسمبر کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :