03 دسمبر ، 2015
لندن.....وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے یورپی یونین کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا، ایکسپورٹ فنڈ میں اضافے پر برطانیہ کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں برطانوی وزیر تجارت لارڈ فرانسس موڈ سے ملاقات کی۔ انکا کہناتھاکہ پاکستان کے لیے برٹش ایئرویز کی سروس جلد بحال ہوجائے گی،پنجاب میں سب سے بڑاروڈ منصوبہ شروع کیا ہے۔
برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں وزیراعلیٰ کی ذاتی نگرانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
برٹش کونسل کے سربراہ سرسیارین ڈیوان سے ملاقات کے دوران وزیر اعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں برٹش کونسل لائبریریوں کی بحالی پر شکر گزار ہیں،امید ہے کہ پاکستان کیلئے برٹش ایئرویز کی سروس جلد بحال ہو جائے گی۔
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے سربراہ ڈنکان سیلبی سے ملاقات میں شہبازشریف کا کہناتھاکہ پنجاب میں نوزائیدہ بچوں کی ویکسی نیشن میں اضافہ ہورہا ہے، ڈنکان سیلبی نے پنجا ب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو قابل تقلید قراردیا۔