کاروبار
05 دسمبر ، 2015

’پانی کے نظام کو محفوظ بنا کر سبزیوں و پھلوں کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے‘

’پانی کے نظام کو محفوظ بنا کر سبزیوں و پھلوں کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے‘

اسلام آباد… پانی کے نظام کو محفوظ اور بہتر بنا کر سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ”ڈرپ ایریگیشن سسٹم“ سے متعلق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 40 کسانوں کواس حوالے سے معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

ایک ورکشاپ کے دوران پی اے آر سی اور این اے آر سی کے زرعی سائنسدانوں جن میں ڈاکٹر ایف ایس حمید، ڈائریکٹر عبدالحمید، ڈاکٹر عبدالغفور، ڈاکٹر محمد منیر احمد اور دیگرشامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ پانی قدرت کی بڑی نعمت ہے۔ پانی کے بہتر استعمال سے متعلق موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

ماہرین نے کہا کہ پانی کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے کسانوں اور شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

زرعی سائنسدانوں نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم سے متعلق تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی۔

مزید خبریں :