26 مئی ، 2012
حافظ آباد…ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام تو عوام اب جانور بھی سڑکوں پر آگئے ہیں۔حافظ آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے میں ریچھ بھی شریک رہا۔حافظ آباد میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں ریچھ بھی شریک ہوگیا۔ ریچھ اپنے مخصوص انداز میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتا رہا۔ملتان میں چیمبر آف اسمال ٹریڈر اور انجمن تاجران نے پل شوالہ پر مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت جمعیت علمائے اسلام ف کے حافظ حسین احمد نے کی۔سندھ میں حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ سمیت کئی اضلاع میں 10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں عوام 20 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔قبائلی علاقوں میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان ،کرک ،ہنگو،کوہاٹ اورنوشہرہ میں 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔