کھیل
06 دسمبر ، 2015

بنگلادیش پریمئر لیگ : بریسال بلز صرف 58رنز پرڈھیر

بنگلادیش پریمئر لیگ :  بریسال بلز صرف 58رنز پرڈھیر

میرپور.....بنگلا دیش پریمئر لیگ کے ایک میچ میں سلہٹ سپراسٹارز کے بولرز کی عمدہ بالنگ کے باعث بریسال بلز صرف58رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سلہٹ سپراسٹارز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سلہٹ کو جلد ہی کامیابی ملی اور سہیل تنویر نے لوئس کو 15کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔

بریسال بلز کے کسی بھی بیٹسمین کے پاس سلہٹ کے بولرز کی عمدہ بولنگ کا کوئی جواب نہ تھااورپوری ٹیم صرف 58رنز پر آئوٹ ہوگئی، یوں سلہٹ سپراسٹارز کو میچ جیتنے کیلئے 59رنز کا ہدف ملا ہے۔

بوپارا نے 3جبکہ محمد شاہد، روبیل حسین اور شاہد آفریدی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :