06 دسمبر ، 2015
میرپور.....بنگلا دیش پریمئر لیگ کے ایک میچ میں سلہٹ سپراسٹارزنےبریسال بلز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںبریسال بلزنے سلہٹ سپراسٹارز کو جیت کیلئے صرف59رنز کا ہدف دیا جو سلہٹ نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سلہٹ سپراسٹارز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سلہٹ کو جلد ہی کامیابی ملی اور سہیل تنویر نے لوئس کو 15کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔
بریسال بلز کے کسی بھی بیٹسمین کے پاس سلہٹ کے بولرز کی عمدہ بولنگ کا کوئی جواب نہ تھا، محمد سمیع 16اورلوئس12رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ یوں سلہٹ سپراسٹارز کو میچ جیتنے کیلئے 59رنز کا ہدف ملا ہے۔
بوپارا نے 3جبکہ محمد شاہد، روبیل حسین اور شاہد آفریدی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سلہٹ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا ، صفر پر اس کی پہلی وکٹ گرگئی اور محمد سمیع نے مناویراکو پویلین کی راہ دکھا دی۔
اس کے بعد جنید صدیقی اور نورالحسن نے مزید کوئی وکٹ گنوائے 11ویں اوور کی دوسری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔جنید صدیقی نے 34اور نورالحسن نے 23رنز بنائے۔