پاکستان
10 دسمبر ، 2015

پشاور: بہاری کالونی میں سرچ آپریشن، 43 مشتبہ افراد زیر حراست

 پشاور: بہاری کالونی میں سرچ آپریشن، 43 مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور...........پشاورپولیس نےسیکیورٹی فورسز کے ہمراہ آرمی پبلک سکول سے متصل بہاری کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 43 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں بہاری کالونی میں کیاگیا جس دوران لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے 250 گھروں کو چیک کیاگیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 43 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں 18 افراد مختلف کیسز میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔ مشتبہ افراد کو تھانہ مچنی گیٹ منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :