پاکستان
10 دسمبر ، 2015

پاسپورٹ واپسی کے خلاف درخواست، ایان علی کو نوٹس جاری

پاسپورٹ واپسی کے خلاف درخواست، ایان علی کو نوٹس جاری

اسلام آباد.........کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایان علی کو 16دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیاہے ۔

کسٹم حکام کی طرف سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمہ ایان علی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ وکیل کسٹم فرحت عباس لودی نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کا پاسپورٹ کرنسی سمگلنگ کیس میں اہم ثبوت ہے۔ ایان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے،پاسپورٹ دینے کی کوئی وجہ نہیں ۔

خدشہ ہے کہ ملزمہ غیر قانونی راستے سے ملک سے فرار ہو سکتی ہے۔عدالت نے ملزمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :