10 دسمبر ، 2015
کراچی.......کراچی کے علاقے پاپوش میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتا رکرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ناظم آباد پولیس نے پاپوش میں کارروائی کرتے ہوئے،سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے راجہ شعیب کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اسد کوگرفتار کرلیا،راجہ شعیب کو 5دسمبر کو روالپنڈی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
گزشتہ روز بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو بھی کیا تھا،قتل میں ملوث گرفتار ملزم اسد کو آج پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔