پاکستان
10 دسمبر ، 2015

لاہور : جاں بحق نوجوان کے والد نے ڈی ایس پی کے بیٹے کو معاف کردیا

لاہور : جاں بحق نوجوان کے والد نے ڈی ایس پی کے بیٹے کو معاف کردیا

لاہور.....لاہور ہائیکورٹ نےنجی ٹی وی چینل کےملازم رانابلال کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے میں ملوث ملزم طلحہ نوید کی ضمانت منظورکرلی۔رانابلال کےوالدنےعدالت میں بیان دیا کہ انہوں نےاللہ کے واسطےملزم طلحہ نویدکو معاف کردیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں ڈی ایس پی کے بیٹےملزم طلحہ نوید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،ملزم اوراس کا والدڈی ایس پی نویدعدالت میں پیش ہوئے، حادثے میں جاں بحق ہونےوالےرانا بلال کے والد رانا شاہد نےعدالت کےروبرو بیان دیاکہ انہوں نے اپنےبیٹے کی موت کو اللہ کی رضاسمجھ کر ملزم طلحہ نوید کومعاف کردیا ہے اور وہ یہ بیان بغیرکسی دباؤکےدے رہے ہیں۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننےکے بعد ملزم کی ضمانت کی توثیق کردی اورملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :