پاکستان
10 دسمبر ، 2015

وفاقی پولیس کی کارروائی، 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

وفاقی پولیس کی کارروائی، 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

اسلام آباد......وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 4ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا کراچی کی سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان نےکورنگی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کیں، ملزمان ڈکیتی اور بھتے کی رقم سیاسی جماعت کے ہیڈآفس میں جمع کراتے تھے۔

مزید خبریں :