10 دسمبر ، 2015
سری نگر......کشمیری رہنماسید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کشمیری عوام کو شامل کیے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی اور نہیں صرف کشمیر کا ہی مسئلہ ہے۔
سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ 1947ءسے 150سے زائد بار پاک بھارت مذاکرات ہوچکے ہیں لیکن کسی کا نتیجہ نہیں نکلا،اب تک کے مذاکرات میں نہ مسئلہ کشمیرحل ہوا نہ پاک بھارت مسائل حل ہوئے۔