23 اپریل ، 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ کے تین اہم شراکت دار ممالک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کا اعلان کیا۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے آغاز پر کتھولک مسیحی رہنما پاپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور امریکی امریکی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اس کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ 13 مئی سے مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز کریں گے جبکہ دورے کا اختتام 16 مئی کو کریں گے۔
توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امن، تجارت اور سکیورٹی کے امور پر بات چیت کریں گے۔