16 دسمبر ، 2015
نیویارک.......نامور امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اسپورٹس پرسن 2015کا اعزازحاصل کر لیا ہے۔ کثیر الاشاعت امریکی میگزین اسپورٹس ایلسٹریٹیڈنے ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو سال کی اسپورٹس پرسن قرار دے دیاہے۔
گزشتہ 30 سال میں یہ اعزاز پانے والی وہ پہلی خاتون ایتھلیٹ ہیں۔عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز ٹینس کورٹ میں اپنے حریف کو شاندار داؤ پیش کھیل کر چکرا ہی دیتی ہیں لیکن کیمرے کے سامنے بھی ایسے اسٹائل اپنائے کہ مداحوں کو حیران ہی کر ڈالا۔
34 سالہ سیاہ فام حسینہ کی ریٹائرمنٹ زیادہ دور نہیں تاہم اگر ماڈلنگ سے وابستہ ہوئیں تو دلوں پر راج کرتی رہیں گی۔