پاکستان
17 دسمبر ، 2015

فیصل آباد:ماں نے تین بیٹیوں کو زہر دےدیا

فیصل آباد:ماں نے تین بیٹیوں کو زہر  دےدیا

فیصل آباد......فیصل آباد میں گھریلو حالات سے تنگ ماں نے 3بیٹیوں کو زہر د ے کر خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔ دو بیٹیاں دوران علاج دم توڑ گئیں،ماں موت کی کشمکش میں ہے ،تیسری بیٹی کی حالت بہتر ہے۔

ڈھڈی والا کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی نے گھریلو حالات سے تنگ ہوکر اپنی تین بیٹیوں کوگندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں اور بعد میں خود بھی گولی نگل لی ۔

شوہر نے گھر پہنچنے پر چاروں کو سول اسپتال منتقل کیا، جہاں 8ماہ کی نور فاطمہ اور 6سالہ بسمہ انتقال کر گئیں ۔

ڈاکٹروں کا کہناہےکہ ماں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے جبکہ 12سالہ شہربانو کی حالت بہتر ہے۔

مزید خبریں :