17 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......سندھ اور پنجاب کےاضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے موقع پر الیکشن کمیشن کے شکایت سیل نے کام شروع کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول روم میں انتخابات سے متعلق شکایات کے لئے سندھ اور پنجاب کے لئے دو دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،شکایات سیل میں ٹیمیں دو شفٹوں میں کام کریں گی۔
سندھ سے شکایات کے لئے فون نمبر 0519210819 اور 0519210818 ہے جبکہ پنجاب سےفون نمبرز 0519210816 اور 0519210817 پرشکایات درج کروائی جا سکتی ہیں،ووٹرز اور شہری انتخابی عمل کی تمام شکایات بزریعہ فیکس 0519205300 اور 0519210820 بھی بھیج سکتے ہیں ۔
کنٹرول روم ایڈیشنل سیکریٹری فدا محمد اور جوائنٹ سیکریٹری عطاءالرحمان کی زیر نگرانی قائم کیا گیا ہے۔