پاکستان
17 دسمبر ، 2015

راول پنڈی : گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

راول پنڈی : گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

راول پنڈی.....راول پنڈی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر گلا دبا کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق راول پنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود برف خانہ چوک کے علاقے میں ملزم عمران مسیح نے گھریلو جھگڑے پر تشدد کے بعد مبینہ طور پر گلا دبا کر پانی بیوی کو قتل کر دیا۔

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کو گرفتار کر کےتفتیش شروع کر دی ہے،ملزم کا اپنی مقتولہ بیوی سے اکثر جھگڑارہتا تھا۔

مزید خبریں :