17 دسمبر ، 2015
لاہور .......لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تین ڈاکو چوہنگ کے علاقے میں ایک شہری سے لوٹ مار کررہے تھے۔
پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے اہلکاروں پر فائر نگ کردی ، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے دو ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔