پاکستان
17 دسمبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

 ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

کراچی......احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کردی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے درخواست کی کہ انہیں علاج کی ضرورت ہے پیروں میں زخم ہوگئے ہیں ، چلتے چلتے گرجاتے ہیں۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہا ادارہ خودفکرمند ہے علاج کرارہا ہے ۔نیب نے مختلف انکوائریز میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں توسیع کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا ۔سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور بیٹی بھی عدالت میں موجود تھیں ۔

تفتیشی افسر نے ڈاکٹر عاصم حسین کے پندرہ روز کے ریمانڈ کی درخواست کی ۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامر رضا نقوی نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کا آغا خان اسپتال کے ماہر نفسیات سے چیک اپ کروایا جائے ۔ڈاکتر عاصم کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں چلتے چلتے گر جاتے ہیں۔

نیب کے وکیل امجد شاہ نے موقف ا ختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کو نیب نے خودڈاکٹر کو دکھایا ادویات بھی دی جارہی ہیں ۔ملزم کی صحت کے لئے فکر مند ہیں اور علاج کرارہے ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی ۔

مزید خبریں :