پاکستان
18 دسمبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم کیس: بحیثیت پراسکیوٹر ہٹانے سے روکا جائے،مشتاق جہانگیری

ڈاکٹر عاصم کیس: بحیثیت پراسکیوٹر ہٹانے سے روکا جائے،مشتاق جہانگیری

کراچی..... ڈاکٹر عاصم کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو انھیں بحیثیت پراسکیوٹر ہٹانے سے روکا جائے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے لئے مقرر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان پر ڈاکٹر عاصم حسین کے حق میں بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

غیر جانبدارانہ موقف پر ڈٹے رہنے کے باعث انھیں بحیثیت پراسیکیوٹر ہٹائے جانے کا خدشہ ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں انھیں ہٹاکر کسی اور کو پراسیکیوٹر لگانے سے حکومت کو روکا جائے۔

مزید خبریں :