پاکستان
18 دسمبر ، 2015

کراچی: مسلح ملزمان ڈرائیور سے اسکول وین چھین کر فرار ہوگئے

کراچی: مسلح ملزمان ڈرائیور سے اسکول وین چھین کر فرار ہوگئے

کراچی......کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان ڈرائیور سے نجی اسکول کی وین چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت وین ڈرائیور گھر سے اسکول کے بچوں کو لینے نکلاتھا کہ حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے وین چھین لی۔ بعد میں ملزمان گلشن چورنگی کے قریب ڈرائیور کو اتار کر وین چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے تاحال ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی۔

مزید خبریں :