18 دسمبر ، 2015
اسلام آباد....سینٹر مشاہد اللہ خان نے ریمارکس ’’وفاق حالت جنگ میں اور حکومت سندھ حالت بھنگ میں ہے‘‘کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ سے واک آوٹ کیا۔
سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت ہوا، سینٹر مشاہداللہ خان کے ریمارکس کے خلاف اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا، تاہم خواجہ سعد رفیق اورمشاہد اللہ خان کے منانے پرارکین ایوان میں لوٹ آئے۔
مشاہد اللہ خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ قافیہ ملاتے ملاتے غلطی سے ان سے یہ الفاظ ادا ہوگئے، چیئرمین عبدالغورحیدری نے الفاظ کارروائی سے حذف کردیے۔