18 دسمبر ، 2015
سانگھڑ......سانگھڑ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرنے کیخلاف خواتین نے احتجاج کیا اور کئی گھنٹے مرکزی روڈ بلاک کیےرکھا۔
15دسمبر کو سانگھڑ میں دو سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم اور پیپلز پارٹی کے چار افراد کی ہلاکت کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیےآج صبح پولیس نے نظامانی محلہ میں سرچ آپریشن کیا ،جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کارروائی کیخلاف خواتین ڈنڈے لیکر گھروں سے نکل آئیں اورشدید احتجاج کیا ۔ خواتین کا احتجاج کئی گھنٹے جاری رہا اوراس دوران مظاہرین نے مین روڈ بھی بلاک کیے رکھا ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نےبے گناہ افراد کوگرفتار کیا ہے۔