19 دسمبر ، 2015
ہری پور .......ہری پور میں ضلع کچہری کے احاطے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور ضلع کونسل کے رکن جاوید خان کوفائرنگ کر کے قتل کردیاگیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور ضلع کونسل کے رکن جاوید خان ایک مقدمہ کے سلسلے میں ضلع کچہری میں موجود تھے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائےگا۔مقتول جاوید خان نے ایک ہفتہ قبل پرس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر انہیں قتل کیاگیا تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔