پاکستان
19 دسمبر ، 2015

سانگھڑ : فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ پر ہڑتال

سانگھڑ : فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ پر ہڑتال

سانگھڑ.......سانگھڑ میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مختلف علاقوں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

سانگھڑ میں 15 دسمبر کو دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم میں چار افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں اورارکان سندھ اسمبلی سعید خان نظامانی ، وریام فقیر خاص خیلی، سابق رکن سندھ اسمبلی اور حر جماعت کے خلیفہ علی غلام نظامانی سمیت 18 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں 20 نامعلوم افراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ درج کرنے کیخلاف سانگھڑ کے شہروں کھپرو، سنجھورو، شاہ پور چاکر اور کھڈرو میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

کاروباری مراکز ،دکانیں اور بازار بند ہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔گذشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کیلیےنظامانی محلے میں پولیس کے سرچ آپریشن کے خلاف خواتین نے شدید احتجاج کیا تھا۔

مزید خبریں :