پاکستان
19 دسمبر ، 2015

سانحہ صفورا ، دہشت گردوں سے برآمد لیپ ٹاپ فرانزک لیب بھجوادیا گیا

سانحہ صفورا ، دہشت گردوں سے برآمد لیپ ٹاپ فرانزک لیب بھجوادیا گیا

کراچی......کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں عادل مسعود اور خالد یوسف سے ملنے والےلیپ ٹاپ کوفرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔

انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب نےگزشتہ روز عادل مسعود اور خالد یوسف کی گرفتاری ظاہر کی تھی ۔ گرفتار دہشت گردوں سے برآمد لیپ ٹاپ فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔ملزمان کوکلفٹن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تفیتشی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے اہل خانہ سے بھی تفتیش کرے گا،تاہم ملزمان کےاہل خانہ مفرور ہیں ۔ سانحہ صفورا کے دو ماسٹر مائنڈ عمر جلال اور یوسف عبداللہ بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :