19 دسمبر ، 2015
راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف افسروں، جوانوں کی جرأت وعزم اور قربانی قابل ستائش ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی محنت قابل تعریف ہے۔