پاکستان
19 دسمبر ، 2015

انسداد ِدہشتگردی عدالت میں رؤف صدیقی کے9 مقدمات کاچالان پیش

 انسداد ِدہشتگردی عدالت میں رؤف صدیقی کے9 مقدمات کاچالان پیش

کراچی......انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کے9 مقدمات کاچالان پیش کردیا گیا ہے۔

چالان کے متن کے مطابق چالان میں خالدمقبول صدیقی،وسیم اختر،قمرمنصور ،رشید گوڈیل،فاروق ستار سمیت 200 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف ضلع شرقی کے 23 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، وہ 2 جنوری تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

تمام ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کے تحت مفرور قرار دیا گیا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج ان مقدمات کا چالان منظور کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :