21 دسمبر ، 2015
اسلام آباد...... الیکشن کمیشن آف پاکستاننے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آج رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائے گی ، پولنگ 23 دسمبر کو پولنگ ہوگی جس کے لئے مرکزی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پریذائڈنگ افسران کو 22 سے 24 دسمبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
واضح رہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں20 امیدوار مد مقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے درمیان ہے۔