پاکستان
21 دسمبر ، 2015

عمران خان بنی گالہ محل عوام کو دے کر زمین لے لیں،پرویز رشید

عمران خان بنی گالہ محل عوام کو دے کر زمین لے لیں،پرویز رشید

اسلام آباد........ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کی زمین چھیننے کی دھمکی نہ دیں ،بنی گالہ کا محل میانوالی کے عوام کو دے کر زمین لے لیں ،خان صاحب کو مانگنے کی پرانی عادت ہے،وہ مودی سے بھی بلا اور گیند مانگنے گئے تھے ملا کچھ نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوم قائد کے حوالے سے منعقدہ تصاویری نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جن لوگوں سے میانوالی کی زمین مانگ رہے ہیں وہاں وہ اپنے بچوں کیلئے گھر بنانا چاہتے ہیں، عمران خان خود 400 کنال کے گھر میں رہتے ہیں ، عمران خان اپنا بنی گالا کا گھر میانوالی کے لوگوں کو دے دیں اور ان سے زمین لے لیں ۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں