پاکستان
22 دسمبر ، 2015

جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں مختلف داخلوں کا آغاز

جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں مختلف داخلوں کا آغاز

کراچی .......جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میںبیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ  پروگرامز،سرٹیفکیٹ کورسز  اورڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2016 ء کا آغاز ہوگیا ہے۔

داخلہ فارم بمعہ کتابچہ1500/= روپے کے عوض04 جنوری 2016 ء تک (صبح9شام 5بجے) تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 5:00 تا 6:00 بجے تک یوبی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :