27 دسمبر ، 2015
بغداد.......داعش کے قائد ابوبکر البغدادی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تنظیم کے خلاف آپریشن کرنے والے اتحادی ممالک کی تمام ترکوششوں کے باوجودان کی خود ساختہ خلافت اچھی جاررہی ہے اوراہم اسے پھیلانے کے لیے دن رات محنت کرنے میں مصروف ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے کمانڈرابوبکر البغدادی نے اتوارکو ایک صوتی پیغام میں اپنے جنگجوئوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بننے والے مسلمان ملکوں کے اتحادسے انہیں کوئی خطرہ نہیں اورنہ ہی وہ ان کا کچھ بگاڑسکتے ہیں۔
مبینہ طور پر البغدادی کی طرف سے جاری کردہ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ امت کی تاریخ میں اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی کہ پوری دْنیا ایک جنگ میں اْس کے خلاف اس طرح سے صف آرا ہو گئی ہو، جیسا کہ آج کل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے، جس میں تمام کافر تمام مسلمانوں کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں۔
اسلامک اسٹیٹ‘ امریکی قیادت تلے سرگرم اتحاد سے خوفزدہ نہیں ہے، اس پیغام میں امریکا کو اس حوالے سے طنز کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے کہ امریکا نے اپنے زمینی دستے اس گروپ کے ساتھ لڑائی کے لیے نہیں بھیجے ہیں،اْنہیں یہاں آنے کا حوصلہ نہیں ہو رہا کیونکہ اْن کے دل مجاہدین کے خوف سے لرزاں ہیں۔البغدادی نے کہا کہ امریکا اور اْس کے اتحادی اپنے کرائے کے جنگجوؤں کی مدد سے خلافت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔