27 دسمبر ، 2015
نئی دہلی........ پاک بھارت وزراءاعظم کی اگلی ملاقات واشنگٹن میں ہوگی،امریکی صدر باراک اوبامہ نے نواز شریف اور نریندر مودی کو 31مارچ اور یکم اپریل کو ہونے والے نیو کلیئر سکیورٹی سمٹ میں مدعو کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم کی اگلی ملاقات واشنگٹن میں ہونے کا امکان ہے جہاں نواز شریف اور نریندر مودی نیو کلیئر سیکورٹی سمٹ میں شرکت کیلئے اکٹھے ہونگے .
دونوں وزرائے اعظم کو امریکی صدر باراک اوبامہ نے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ نیو کلیئر سیکورٹی سمٹ 31مارچ سے یکم اپریل تک امریکہ میں ہوگی۔