27 دسمبر ، 2015
امرتسر....... بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی سے پاکستان کا اچانک دورہ کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ۔
شیوسینا کے پنجاب کے صدر سنجیو غنولی اور سینئر نائب صدر راجیش پالٹا نے کہا کہ مودی کے اچانک دورہ پاکستان سے دنیا میں یہ غلط پیغام گیا ہے کہ بھارت ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے دباؤ میں آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس قابل اعتراض اقدام نے ملک کے تشخص پر سوالیہ نشانہ لگا دیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
دوسری جانب وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ انکا دوراہ اچانک ہوا ہے، یہ کسی پروگرام کا نتیجہ نہیں تھا، تاہم انھوں نے اس دورے کو خوشگوار اور یادگار قراردیا۔