دنیا
28 دسمبر ، 2015

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس .......اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 2فلسطینیوں کو شہیدکردیا جبکہ حزب اللہ نے اسرائیلی کو اپنے رہنما سمیرقنطار کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ ا سرائیل سخت جوابی کارروائی کے لیے تیار رہے ہم پوری دنیا میںصیہونی قوتوں کے ہاتھوں اپنے کارکنوں کے بہائے جانےوالے خون کو معاف نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں اسرائیلی راکٹ حملے میں حزم اللہ کا اہم رہنما سمیر قنظار مارا گیا تھا جس پر اسرائیل حکام نے کہا تھا کہ قنطار کی موت کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم انہوں نے شام میںکیے گئے حملے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

مزید خبریں :