28 مئی ، 2012
صنعاء … یمنی فضائیہ کے حملے میں القاعدہ کے مقامی چیف سمیت 7 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا ہے کہ یمن کے صوبے حدرامات میں آج کیے گئے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں القائدہ کے مقامی چیف سمیت 7 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ افسر کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب القاعدہ کا ایک گروہ میٹنگ کی غرض سے مکالا کے ایک ساحلی مقام پر جمع ہوا۔ یمنی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں میں القاعدہ کا مقامی چیف صالح عبدالخالق بھی مارا گیا۔ سیکیورٹی افسر نے واضح کیا کہ حملہ امریکی ڈرون کی مدد سے نہیں بلکہ فضائیہ کو ملنے والی اطلاعات پر یمن کے اپنے جنگی جہازوں سے کیاگیا ۔