کاروبار
29 مئی ، 2012

انٹربینک : ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل زوال کا شکار

انٹربینک : ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل زوال کا شکار

کراچی… انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل زوال کا شکار ہے اور ڈالر 92 روپے 55 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا ۔ ڈیلرز کے مطابق بینکاری نظام سے تقریبا 12 کروڑ ڈالر خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی قدر میں مزید 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 93 روپے 60 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث روپیہ غیر مستحکم ہوا اور رواں مالی سال ڈالر کی قدر میں 6 روپے سے زائد کااضافہ دیکھا گیا۔

مزید خبریں :