پاکستان
29 مئی ، 2012

نواز شریف، عمران خان کو اسمبلی کا احساس نہیں، وزیراعظم

نواز شریف، عمران خان کو اسمبلی کا احساس نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ انکی اہلیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ حتمی ہے ، اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والوں نے اچھا نہیں کیا ۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں سولرانرجی کے ایک منصوبہ کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ اسپیکر فیصلہ کیخلاف پٹیشن دائر کرنے والے لوگ وقت ضائع کررہے ہیں، عمران خان، نوازشریف پارلیمنٹ کے رکن نہیں ، انہوں نے سپریم کورٹ جاکر اچھا نہیں کیا، انہیں اسمبلی کا احساس نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اہم نہیں ہوتا نظام اہم ہوتا ہے، پارلیمنٹ کو 5 سال پورا کرنا چاہیئں، مٹھی بھر افراد کے ہاتھوں پارلیمنٹ یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پنجاب ، عوام کو ڈلیور نہیں کررہی، اسکا مقصد صرف اقتدار میں رہنا ہے، وفاقی حکومت نئے بجٹ میں عوام کو ہرممکن ریلیف دینے کی کوشش کرے گی، نیٹوسپلائی ایشو پر وزیراعظم نے کہاکہ فارغ لوگ نیٹو سپلائی پر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، اس بارے میں ملکی مفاد میں بہتر فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :