پاکستان
29 مئی ، 2012

کراچی: طلبا تنظیم کے پوسٹرز پھاڑنے پر پرچے میں تاخیر

کراچی… داوٴد انجینئرنگ کالج میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک طلبہ تنظیم کے پوسٹرز پھاڑے جانے کے بعد طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے کالج کی کلاسوں میں تالے لگادئیے جس کے باعث کالج میں پرچہ تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ داوٴد انجینرئنگ کالج میں نامعلوم افراد نے ایک طلبہ تنظیم کے پوسٹر پھاڑ دئیے جس کی وجہ سے طلبہ تنظیم کے لڑکوں نے احتجاج کیا اور کالج میں جاری پرچوں کو ملتوی کرادیا۔ کچھ دیر بعد طلبہ تنظیم کے لڑکوں نے کالج کی کلاسوں کو تالا لگاکر بند کردیا اور چابیاں قبضے میں لے لی۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی اور طلبہ تنظیم کے لڑکوں سے مزاکرات کے بعد پرچہ تین گھنٹے تاخیر سے شروع کردیا گیا۔

مزید خبریں :