پاکستان
29 مئی ، 2012

لاپتہ افراد، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

لاپتہ افراد، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

اسلام آباد… لا پتہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ کیوں ہو رہا ہے، مسئلے پر غور کیلئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی شریک ہیں۔ واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں اینکرپرسن حامد میر سے گفتگو میں وزیر اعظم نے اعتراف کیا تھا کہ لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے اور مسئلے کو حل کرنے کیلئے آرمی چیف سمیت وفاقی وزراء اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :